ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / محبوبہ مفتی نے ہندوپاک کے درمیان مذاکرات کی وکالت کی

محبوبہ مفتی نے ہندوپاک کے درمیان مذاکرات کی وکالت کی

Sat, 02 Feb 2019 19:45:29    S.O. News Service

جموں2فروری(ایس او نیو ز؍آئی این ایس انڈیا) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کو بیرون دنیا کے ساتھ ملانے والے تمام تاریخی راستوں کو کھولنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو آپس میں بات چیت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہاہے کہ ہندوستان اورپاکستان کب تک ایک دوسرے کی پگڑی اچھالتے رہیں گے۔ محبوبہ مفتی ہفتہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالات کاجواب دے رہی تھیں۔انہوں نے کہا 'جب مظفرآباد کھلا، راولاکوٹ کھلا تو باقی راستے کیوں نہیں کھل سکتے۔ جب واجپائی جی (سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی) لاہور گئے تو کیا تب حالات خراب نہیں تھے۔ جب واجپائی جی کے وقت میں حریت کے ساتھ بات چیت ہوئی تو کیا تب حالات خراب نہیں تھے۔ دو ہمسایہ کب تک ایک دوسرے کی پگڑی اچھالتے رہیں گے۔ کب تک خون خرابہ ہوتا رہے گا۔ دراندازی ہوتی ہے۔ اس پر بات ہونی چاہیے کہ دراندازی کیوں ہوتی ہے۔


Share: